پچپن ویں سالگرہ ۔ قسط نمبر 1
بچپن سے 55 تک .( پچپن ویں سالگرہ ) . (قسط۔1) اج 20 دسمبر 2023 ہے اج میری بیوی اور بچوں نے میری 55 ویں سالگرہ منائی کیونکہ میرا یوم پیدائش 20 دسمبر 1968 ہے لہذا اج میں 55 سال کا ہو گیا ہوں سرپرائز دینے کے لیے بچوں نے میرے بہن بھائیوں کو بھی بلا لیا تھا لہذا ایک اچھی خاصی تقریب کا اہتمام ہو گیا سالگرہ کا موقع تھا لہذا تہائف بھی ملے بیگم اور بچوں نے خصوصی گفٹ دیے کافی ہلہ گلہ رہا بہت مزہ آیا کھانے پینے سے فارغ ہو کر حسب معمول چائے کا دور چلا اور رات گئے تک بیٹھک لگی رہی تقریبا تین بجے کے قریب یہ محفل اختتام کو پہنچی سب کے رخصت ہونے کے بعد بیگم صاحبہ نے حسب عادت پورے گھر کی صفائی کی اور برتن دھو کر رکھے بچوں نے اور میں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا جب سونے کے لیے بیڈ روم میں ائے تو حکم صادر ہوا کہ فجر میں ادھا گھنٹہ باقی ہے لہذا ابھی کوئی نہ سوئے اب پوری رات جاگے ہیں تو فجر پڑھ کر سوئیں گے لہذا بچے تو اپنے اپنے موبائل لے کر بیٹھ گئے بیگم صاحبہ نے وضو کر کے فجر کے انتظار میں تسبیح سنبھال لی ہم نے موقع غنیمت جانا اور اپنی رائٹنگ ٹیبل پر اگئے اور اپنی ریوالونگ چیئر پر بیٹھ ...